ٹرمپ نے مستقبل کے غزہ پر اے آئی ویڈیو جاری کردی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 'ٹرمپ غزہ' کے عنوان سے ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، حتیٰ کہ ان کے اپنے حامیوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی۔
ویڈیو میں غزہ کو Beach Resort میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ایلون مسک ساحل پر بیٹھے کچھ کھا رہے ہیں اور نوٹ برس رہے ہیں۔
ویڈیو میں نائٹ کلبز، پارٹیوں اور ہوٹلوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں، جبکہ ایک عظیم الجثہ سنہری مجسمہ ٹرمپ کے ’نجات دہندہ‘ ہونے کا تاثر دیتا ہے۔
’ٹرمپ غزہ’ کے نام سے ایک ہوٹل، بچوں کے ہاتھ میں ٹرمپ کے چہرے والے سنہری غبارے، اور دکانوں میں ٹرمپ کے سنہری مجسمے بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔
حیران کن طور پر ویڈیو میں داڑھی والی رقاصائیں بھی نظر آتی ہیں، جو خود ٹرمپ کی اینٹی-ٹرانس پالیسیوں کے بالکل برعکس ہے۔
صارفین نے ویڈیو کو "گھناؤنا اور شرمناک" قرار دیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا: "غزہ فلسطینیوں کا ہے، ٹرمپ کی خیالی جنت نہیں‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by President Donald J.
سوشل میڈیا صارفین نے اسے نازی نظریے کی علامت قرار دیا اور فلسطینیوں کے قتل عام کے دوران اس طرح کی مضحکہ خیز پروپیگنڈہ ویڈیو کو سنگدلی سے تعبیر کیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا
بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ایکس نے بھارت میں اکاونٹ معطل کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم