پاک بنگلادیش تعلقات, دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان نے سفارتکاری کے محاذ پر بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کو بحال کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت کو ایک بلین ڈالر تک پہنچادیا۔پاکستان نے سفارتکاری کے محاذ پر اہم کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان نے 15 سال بعد 26 ہزار ٹن چاول برآمد کیا ہے اور مزید ترسیل ابھی ہونا باقی ہے۔پاکستانی کپاس، چینی اور ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بنگلادیش کے فائبر (جوٹ)، فارما اور گارمنٹس کی ڈیمانڈ پاکستان میں بڑھتی جارہی ہے۔ براہ راست پروازیں اور آن لائن ویزا اس کو تقویت بخش رہے ہیں۔بنگلادیش کی نئی قیادت کا جھکاؤ پاکستان کی طرف نظر آتا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن سے چلنے والی یہ تبدیلی نئی اقتصادی راہیں کھول رہی ہے جو خطے میں بھارت کے اثر کو بھی کم کررہا ہے۔چین کے ساتھ مل کر یہ سہ فریقی تعاون بھارت کے لیے ایک دھچکا ہے جب کہ گوادر پورٹ اور سی پیک کی توسیع اور دفاعی تعلقات جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ ان تمام اقدام سے جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست میں پاکستان کا کردار مزید مستحکم ہوتا جارہا ہے جو کہ بھارت کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کی گھبراہٹ میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
اسلام آباد:پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔
پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔
سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔