Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:26:12 GMT

افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  

چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، افغانستان کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی رہیں لیکن ابراہیم زردارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ان کے علاوہ حشمت اللہ آفریدی 40 ، عظمت اللہ 41 جبکہ محمد نبی نے ۔۔رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفر ا آرچر نے 3 ، عادل رشید اور جیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری