صدر پی ایف یو جے افضل بٹ  نے اسلام آٓباد میں منعقدہ اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کے دور حکومت میں مریم اورنگزیب نے پیکا کو کالا قانون کہا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو 2 مرتبہ ایکٹ کے خلاف لگائے ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج شاید ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے نہ پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، جب نواز شریف کو سزا ہوئی پیمرا کی طرف سے آرڈر آیا کہ سزا یافتہ شخص کو ٹی وی پرنہ دکھایا جائے، ہم عدالت گئے، سلمان اکرم راجہ پٹشنر تھے اور سب کو پتا ہے ہمارے ساتھ کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خطاب کیا اور کہا یہ لوگ افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں، پھر پیکا دوبارہ زندہ ہوگیا، ہم عدالت گئے اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب نے عدالت میں کہا کہ پیکا کالا قانون ہے ہم بھی پٹشنر بننا چاہتے ہیں، ہم پارلیمنٹ احتجاج کیلئے گئے۔

افضل بٹ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس گیلری کو تالا لگا دیا گیا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو دو مرتبہ ہمارے کیمپ میں آئے، آج وہ اپوزیشن اقتدار میں آ گئی ہے اور فُل اسٹاپ اور کومہ تک پر پابندی لگا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو تھوڑا بہت سانس لی لیتے تھے اب اس کی بھی اجازت نہیں، جو لوگ ماضی میں غلطیاں کر چکے ہیں ان سے ایک لائین لکھوا لیتے کہ جو غلطی کی وہ آئندہ نہیں کریں گے، اگر غلطیوں پر ندامت کا احساس نہیں کرنا تو پھر ایسے اجلاس ہمیشہ منعقد ہوتے رہیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے– 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوب
  • شہباز شریف کا خطاب اور4 بھارتی انتہاپسند
  • ’کالا باغ ڈیم کو بے نظیر جبکہ متنازع نہروں کے منصوبے کو بلاول نے دفن کردیا‘
  • بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے: مریم اورنگزیب
  • لاہور: مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں، پانی ہمارا حق، دفاع کریں گے، وزیر اعظم
  • بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری
  • جلد بازی میں ہمارے کارکنان کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت
  • مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام