اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماں نے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کے لئے کوشش کر رہے تھے، پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی، کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے، صحیح بات ہے کرکٹ کے لئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس ہوئی تو مارکی سیل کر دیں گے، آج ہم نے کانفرنس کی، جس میں صحافی ، وکلا اور دیگر سیاستدان آئے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات ہوئی اور کوئی اشتعال کی بات نہیں کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف آئین اور قانون کی حکمرانی پر بات ہوئی، یہ حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ سڑک پر کانفرنس نہیں تھی، بند جگہ پر تھی اور حکومت اس سے بھی گھبرا گئی۔ ہوٹل انتظامیہ کو کچھ لوگوں نے آکر دھمکایا کہ کانفرنس کی صورت میں ہوٹل بند کردیا جائے گا جس پر ہم نے ان سے تحریری طور پر لکھ کر دینے کی استدعا کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ کانفرنس ضرور ہو گی، یہ ہمارا حق ہے، یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے، بیس پچیس ارب روپیہ لگا کر جو اشتہرات دئیے گئے وہ ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہے، خود سوچ لیں کہ ملک کی حالت کیا ہے، یہ حکومت دو بڑی جماعتوں پر مشتمل ہے، آج بد نصیبی ہے کہ جمہوریت کی بات کرنے والے جمہوریت سے خائف ہیں، کل یہ کانفرنس ضرور ہو گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بقا کے لئے اور مستقبل کے لئے وکلا اور سیاستدانوں نے کانفرنس میں بات کی، یہاں سب جمہوری لوگ ہیں، پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے ہم باتیں کر رہے ہیں، ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم پر پریشر ہے، ہم نے پوچھا کہ کس کا پریشر ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ خود سمجھدار ہیں جس پر ہم نے انہیں کہا ہے کہ آپ لکھ کر دیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ جو انسٹالڈ رجیم ہے، ان کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کل اگر انہوں نے یہ حرکت کی تو میں بطور اپوزیشن لیڈر چیف جسٹس آف پاکستان کا دروازہ کھٹکٹاں گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن گرینڈ قومی کانفرنس
پڑھیں:
سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کی جانب سے عربی لینگویج فیئر کا آغاز کردیا گیا ۔اس کا مقصد بیرون ملک عربی کی تعلیم کو فروغ دینا ہے،جب کہ سعودی حکومت اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے درمیان علمی تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل عبداللہ الواشمی نے کہا کہ اٹلی میں پروگرام کی میزبانی اکیڈمی کے عالمی سطح پر عربی کو فروغ دینے اور غیر عربی بولنے والوں کو شامل کرنے کے مشن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے پروگراموں میں تعاون کرنے پر اٹلی میں سعودی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ لینگویج فیئر روم کی یونیورسٹی اور میلان کی کیتھولک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیاہے۔