لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج وطن پہنچیں گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج صبح اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔
رکن قومی اسمبلی حمید حسین کے مطابق آج اورکزئی کے ایک اور پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں لائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 28 فروری کو پاراچنار کے 4 اور باجوڑ کے 2 افراد کی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کی میتیں
پڑھیں:
سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔