پیکا کا حقیقی مسودہ خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ترامیم ہوئیں،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے
پیکا کو سب سے پہلے عمران خان نے لانے کی کوشش کی، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے ، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا
پڑھیں:
لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
—فائل فوٹولاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔