امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گوسپ گرل جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔مشیل ٹریچٹن برگ نے 3 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ اور آل مائی چلڈرن جیسے شوز میں کام کیا۔
صدر تنخواہ دارو محدود آمدنی کے طبقات کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر
اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ مداح سمیت کئی لوگ انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان سے کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ ان کے چہرہ کرینہ کپور سے ملتا ہے یہاں تک کہ شوبز میں آنے سے پہلے کئی لوگ ان سے یہ بات کہہ چکے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں چھ ایسے افراد ہوتے ہیں جن کے چہرے ایک جیسے ہوتے ہیں، اور وہ خود کو کرینہ کی ہم شکل سمجھتی ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ عمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے کیا تھا جس کے بعد وہ کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ سارہ پروگرام ’دیسی کڑیان‘ کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں تاہم وہ 2014 میں شادی کے بعد اسکرین سے دور ہو گئی تھیں۔
اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔