پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
سٹی 42 : جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا. اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلہ بھی متوقع ہیں۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری