عظمت شہدائے غزہ و کشمیر کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد بورڈنگ اسکول نے اپنے سالانہ کنونشن کے موقع پر غزہ، لبنان اور کشمیر کے شہداء کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جس میں اعلی سطح حکومتی اور تعلیمی افسران نے شرکت کی۔ طلباء بچے اور بچیوں نے شہداء کی یاد میں خاکے، کھیل کے مقابلے اور مختلف سرگرمیاں انجام دیں جبکہ مقررین نے عظیم شہداء راہنماؤں کی زندگی پر روشنی ڈالی متعلقہ فائیلیں
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود، 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا آغاز بھی آج سے ہوگیا ہے۔
کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین بھی مقالے بھی پیش کریں گے۔
نمائش میں ایک مکمل پولین ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز پر مشتمل ہے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹالز لگایا گیا ہے۔
پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے۔