پاک افغان سرحد طورخم چھٹے روز بھی بند، ہر قسم کی آمد و رفت معطل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت سمیت ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے۔
پاک افغان بارڈر پر متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند ہے۔
کسٹم حکام نے مزید بتایا ہے کہ 5 روز کےدوران 15 ملین ڈالرز مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہو سکی۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔