کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی سسٹم کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار ہے اور مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار ہے۔

شہر میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی کم سے کم پارہ 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.

9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعے کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ ایک طاقتور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پرمسلسل اثرانداز ہورہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی کے مضافات سمیت چند ایک علاقے میں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • فی الحال کسی فوری کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی