ٹوکیو: پاک جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا چوتھا دور
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)پاک جاپان انسداد دہشتگردی مشاورت کا چوتھا دور ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر نے کی۔دونوں ممالک نے قومی و علاقائی سطح پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور جاپان نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستانی وفد نے انسداد دہشتگردی سے متعلق حالیہ پالیسی اقدامات اور عملی پیشرفت پر بریفنگ دی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا۔دونوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔