9بڑے شہروں میں پلاسٹک میں لائسنسن رجسٹریشن ڈیسک قائم ، 5سالہ ٹرانسپورٹ پلان منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے کے نو بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبے بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز، ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے لاہور میں 25 فروری اور گرجرانوالہ میں27 فروری کو ڈیسک فعال ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں آج (28فروری) جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 4 اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کی سہولت کیلئے گرین پنجاب ایپ ٹال فری نمبر1373جاری کر دیا گیا۔ مزید معلومات اور رہنمائی -4 042-37897103 اور 0322-4474915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
---فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف درخواست پر نجی کمپنیوں کو عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندیوں کے خلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور...
سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کو کم کرنے کی بات ہورہی ہے، ہم آپ کی مصنوعات کی جانچ کی ہدایت جاری کرتے ہیں لیکن آپ تسلیم کررہے ہیں کہ آپ کی مصنوعات نان ڈی گریڈ ایبل ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری مصنوعات سے کسی کو نقصان نہیں ہورہا، پالیسی کی تشکیل میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ قانون بنانے کے لیے آپ سے مشاورت ضروری نہیں، قانون سازی کے لیے کیا 25 کروڑ عوام سے پوچھیں گے؟
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو سیپا کے جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔