کم عمر گھریلو ملازمہ تشدد، قتل کیس؛ شریک ملزمہ کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
راولپنڈی کی عدالت نے کم عمر گھریلو ملازمہ اقرا پر تشدد اور قتل کیس میں تیسری شریک ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نےتیسری ملزمہ روبینہ نوید کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ شریک ملزمہ نے کم سن گھریلو ملازمہ کو پڑوسی ہونے کے ناطے صرف اسپتال پہنچایا۔ ملزمہ روبینہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عدالت نے ملزمہ روبینہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی
گھریلو ملازمہ اقرا پرتشدد اور قتل کیس کے مرکزی ملزمان راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال اسکیم کے ایک گھر میں مالکان نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اقرا تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی اقرا کو اسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے پلانٹڈ کی گئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھریلو ملازمہ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔