دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
نوشہرہ(آئی پی ایس)صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے اور انسانوں جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گردی کی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کر سکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔
دھماکے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر فیصل کنڈی نے دھماکے کی مذمت کی اور شہدا کے لوحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں ںے کہا کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے، صوبائی حکومت کی نااہلی اور ملی بھگت کا خمیازہ نہ جانے کب تک صوبہ بھگتے گا، صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے والے حکمرانوں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں ںے زخمی افراد کو بروقت ریسکیو کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حقانیہ اکوڑہ خٹک رپورٹ طلب کہا کہ
پڑھیں:
مذاکرات میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی. خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہلی کے ساتھ مذاکرات کے تین مرکزی نکات ہیں جن میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تین ایسے معاملات ہیں جو گذشتہ 76 سال سے ان کی تاریخ ہے ان تینوں معاملات پر بحث ہونا چاہیے پاکستان دہشت گردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی کا مسئلہ حل کریں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے انڈیا اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے. انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیش رفت کی ہے۔(جاری ہے)
ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا.
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈین فوج نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہوں کے درمیان بات چیت میں تاخیر ہوئی ہے اور اب مذاکرات پیر کی شام کے لیے مقرر ہوئے ہیںجنوبی ایشیائی پڑوسی ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان چار روز کی مہلک لڑائی کے بعد پہلا رابطہ ٹیلی فون پر آج دوپہر 12 بجے ہونا تھا تاہم اب یہ رابطہ آج شام کو طے پایا ہے.