آفتاب شیرپاؤ کی اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے دارالعوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جانوں کا تحفظ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم ڈسپوزل اسکواڈ سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز کوئٹہ مارگیٹ نواحی علاقے