چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025  سب نیوز 
سی ایم جی اعلی معیار کے چینی میڈیا میٹریل کو ترقی دے گا، شن ہائی شیونگ
بیجنگ :
چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کے افتتاح کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ 
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین کے قومی کمیشن برائے اصلاحات و ترقی کے نائب سربراہ چاؤ چن شن نے تقریب سے خطاب کیا اور سی ایم جی کی مصنوعی ذہانت کی عمارت کی نقاب کشائی کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ ہونگ ڈا یونگ ،
سی ایم جی کے نائب صدر وانگ شیاؤ چن اور دیگرمہمانوں نے “سی ایم جی ویڈیو اور آڈیو میڈیا ماڈل 2.                
      
				
اپنی تقریر میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی اعلی معیار کے چینی میڈیا میٹریل کو ترقی دے گا، صنعت کے جدید اے آئی جی سی میڈیا ایپلی کیشن پلیٹ فارم کی تعمیر کرے گا، میڈیا کے شعبے میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرے گا، اور عالمی میڈیا انڈسٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے “چینی بینچ مارک” فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
چاؤ چن شن نے اپنی تقریر میں اس یقین کا اظہار کیا کہ چائنا میڈیا گروپ اور یونیورسٹیوں، سائنسی تحقیقی اداروں اور مارکیٹ اداروں کے مابین تعاون چینی میڈیا میٹریل کی تعمیر کو تیز کرے گا، اور خبروں کی براڈکاسٹنگ کے میدان میں جنریٹیو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی جدید ایپلی کیشنز کی ترقی کو تیز کرے گا.
تقریب کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے پیکنگ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں، اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر جیسے تھنک ٹینکس اور ہواوے اور ٹینسینٹ جیسے بڑے ماڈل آر اینڈ ڈی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تاکہ میڈیا براڈکاسٹنگ میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی مصنوعی ذہانت کی عمارت
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق