زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں سیکرٹری اوقاف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور میں رویت ہلال کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے سمیت کمیٹی کے ارکان نے خود بھی آلات کی مدد سے چاند دیکھا، مگر کسی بھی رکن کو چاند نظر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں سیکرٹری اوقاف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور میں رویت ہلال کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے سمیت کمیٹی کے ارکان نے خود بھی آلات کی مدد سے چاند دیکھا، مگر کسی بھی رکن کو چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شہادت موصول ہوئی۔ لاہور میں مطلع ابر آلود تھا، شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے تھے۔ تاہم زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کر دی۔ چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زونل رویت ہلال کمیٹی چاند نظر نہیں ا اجلاس میں لاہور میں

پڑھیں:

ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات

اپریل کے اختتام پر ایک خوبصورت فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب ہلال نما چاند سیاروں زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) اور عطارد (Mercury) کے ساتھ مشرقی افق پر ایک ساتھ نظر آئے گا۔

یہ نظارہ 25 اپریل جمعہ کو علیٰ الصبح دکھائی دے گا، اور ان چاروں اجرامِ فلکی کو بغیر دور بین کے دیکھا جا سکے گا۔ البتہ عطارد اپنی مدھم روشنی اور کم بلندی کے باعث مشکل سے نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس منظر کو ’آسمانی مسکراہٹ‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں چاند مسکراہٹ اور زہرہ و زحل آنکھوں کے طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم، شمالی امریکا میں یہ منظر اس انداز سے واضح نہیں ہوگا۔

یہ مظاہرہ صرف ایک صبح کے لیے ہوگا، جبکہ چاند، زہرہ اور زحل کی اگلی قریبی موجودگی 23 مئی کو متوقع ہے، جو ایک اور صبح کے وقت کا نظارہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجرام فلکی چاند زحل زہرہ عطارد

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس    بننے کا انکشاف
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا