رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیرآزادنے کہاکہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں چنانچہ پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی کہاگیاتھاکہ جمعہ کوملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاند نظر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔