وزیر اعظم کارمضان ریلیف پیکج ؛ کیش ملے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی اور وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے بہت سی شکایات تھیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں، یوٹیلٹی اسٹور مینوفیکچررز یا ملز مالکان سے خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ لیں۔ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیا پر 15 فیصد رعایت دیں گے، یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے،قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔
دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹور
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔