’’حسن کی دیوی‘‘ میرا کا انوکھا دعویٰ، ایشوریا اور مادھوری بھی پیچھے رہ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسے دعوے کیے ہیں کہ جسے سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے چہرے کا رنگ اڑ گیا ہوگا۔
خبروں میں رہنے کا گُر جاننے والی میرا نے کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئی تھیں، تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ کی ان دو دیویوں سے کیا گیا تھا۔ اب اگر ایشوریا اور مادھوری نے یہ بات سن لی ہو، تو شاید وہ اپنے میک اپ روم میں جا کر رو رہی ہوں گی!
میرا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شادی کےلیے دلہا تلاش کر لیا ہے، تو میرا نے پراسرار انداز میں جواب دیا، ’’کچھ کچھ ہے‘‘۔ یعنی، دلہا تلاش کرنے کا معاملہ ابھی تک ’’انڈر پروسیس‘‘ ہے۔ شاید وہ کسی شہزادے کا انتظار کر رہی ہیں جو ان کے حسن کے سامنے گھٹنے ٹیک دے!
میرا نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ’مائی ڈیئر ہسبینڈ‘ نامی منصوبے کا آغاز کرنے والی ہیں۔ شاید یہ منصوبہ ان کی شادی کی تیاریوں کا حصہ ہو، کیونکہ ’’کچھ کچھ ہے‘‘ والی بات تو انہوں نے کر ہی دی ہے۔
میرا نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں ان کی پرانی فلم ’سمرن‘ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، اور بھارتی مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ڈسٹری بیوٹرز نے انہیں بتایا کہ فلم پورے بھارت میں ہٹ ہو رہی ہے۔ لگتا ہے میرا کا حسن نہ صرف ان کے چہرے پر، بلکہ ان کی فلموں پر بھی جادو کر رہا ہے۔
میرا کے ان دعوؤں پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میرا کی بات سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے خودکشی کرلی ہوگی!‘‘ دوسرے صارف نے لکھا، ’’میرا نے تو بالی ووڈ کو بھی اپنے حسن کے سامنے ہار منوا دی۔‘‘ کچھ صارفین نے مزید لکھا، ’’اب تو میرا کو ’ملکۂ حسن‘ کا خطاب دے دینا چاہیے۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اور مادھوری بتایا کہ
پڑھیں:
گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
نئے امیج ایڈیٹنگ فیچر نے گوگل کے اے آئی پلیٹ فارم جیمینائی کو امریکا اور برطانیہ میں چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں زیادہ مقبول آئی فون ایپ بنا دیا۔
اگست کے آخر میں لانچ ہونے والے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل نینو بنانا کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ صارفین نے دو ہفتوں کے دوران اس ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ تصاویر بنائی ہیں۔
فیچر کی لانچنگ کے بعد گوگل جیمینائی امریکا میں اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل کی ٹاپ فری ایپس چارٹ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔جبکہ برطانیہ میں جیمینائی چیٹ جی پی ٹی اور شاپنگ ایپ ٹیمو سے آگے نکل گیا ہے۔
26 اگست کو جب گوگل نے جیمینائی کی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا تھا، تو اس وقت کمپنی نے امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کو ’اسٹیٹ-آف-دی-آرٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ایسے کام بھی کر سکتا ہے جو حریف کمپنی نے ابھی سوچے بھی نہیں ہیں۔