اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسےفی لیٹر ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت کی نئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور