وزیرِاعظم شہباز شریف کا 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— تصویر بشکریہ جیو نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج 2025ء کا اجراء کر دیا۔
اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد اس پیکیج سے مستفید ہوں گے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکیج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کے مقابلے میں اس بار 3 گنا بڑھایا ہے۔
رمضان المبارک کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جس کے بعد کئی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس بار رمضان پیکیج کو انتہائی آسان بنایا ہے، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکیج سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، مدرسہ حقانیہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت فوری طور پر ملزمان کو کٹہرے میں لائے، حالیہ برسوں میں ہونے والی دہشت گردی کی وجوہات سب جانتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، ہر طبقۂ فکر کے لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف شہباز شریف نے دہشت گردی کے رمضان پیکیج نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر پاکستانی حجاج کی جانب سے سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کب شروع ہوگی؟
ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اپنے پیارے بھائی، شاہی عظمت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ اس سال کی تنظیم کے لیے اپنی پرتپاک مبارکباد اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
On behalf of over 115,000 Pakistani pilgrims as well as on my own behalf, I extend my warmest felicitations and heartfelt gratitude to The Custodian of the Two Holy Mosques His Majesty King Salman bin Abdulaziz Al Saud, and to my dear brother, His Royal Highness Crown Prince…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 9, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال حج کرنے والوں کے لیے اس روحانی تجربے کو مزید آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن منگل سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو 342 پروازوں کے ذریعے وطن لایا جائے گا جس میں پی آئی اے، پاکستان کی نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج 2025 وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کا سعودیہ سے اظہار تشکر