چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔
اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات
NEW DEHLI:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ابھی چند سال ہوئے ہیں تاہم وہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم کے مستقل کپتان کی انجری کے باعث غیرموجودگی میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
ایم ایس دھونی کے مداحوں کی بھارت میں بڑی تعداد ہے اور وہ انہیں ماضی کی طرح کامیاب کپتان دیکھناچاہتے ہیں لیکن ان کی ٹیم موجودہ سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر سب پیچھے ہیں اور اب 8 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔
سابق بھارتی کپتان کو فتح گر تصور کیا جاتا ہے اور اور اپنی ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں، یہی وجہ ہے انہوں نے بھارت کو ورلڈ کپ، چمپیئنز ٹرافی سمیت تمام اہم ٹرافیاں جتوائی ہیں اور چنائی سپر کنگ کو 5 مرتبہ چمپیئن بنوا چکے ہیں۔
دھونی نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے اور اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے عجیب ترین افواہ کیا سنی ہے۔
چنائی سپر کنگز کے کپتان نے انکشاف کیا کہ ‘میں روزانہ 5 کلو دودھ پیتا ہوں’، اس موقع پر اینکر یہ جانتے ہوئے کہ یہ جھوٹا بیان ہے حیرت زدہ نظر آئے۔
دھونی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں روزانہ ہوسکتا ہے دن بھر ایک لیٹر پتا ہوں گا لیکن اس سے چار لیٹر زیادہ تو بہت زیادہ ہوگیا’۔
اینکر نے سابق کپتان سے ایک اور افواہ کے بارے میں پوچھا کہ کیا بھارتی کپتان واشنگ مشین میں لسی بناتے تھے لیکن دھونی سے فوراً نہیں میں جواب دیا اور کہا کہ میں لسی پیتا ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھونی نے جب 05-2004 میں ڈیبیو کیا تھا تو اس دوران یہ بات مشہور تھی کہ ان کی انرجی کا راز یہی ہے کہ وہ روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں۔