رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز کے بکنگ دفاتر کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے بکنگ دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔ جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق