اسلام آباد:

ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کےگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اب چھاپے کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گٹھ جوڑ کرکے کرائے مقرر کرنے اور بڑھانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جلد آرڈر پاس کیا جائے گا، جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں حالانکہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔

مسابقتی کمیشن نے تنظیموں کو متنبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن مسابقتی کمیشن گٹھ جوڑ

پڑھیں:

بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔

ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی ، ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے ، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔

جنید اکبر نے سوال کیا یہ بتائیں کیامیٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پرعمر الگ الگ ہو سکتی ہے ، سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی۔

سیکریٹری اوورسیز کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ حکام نے 8 لاکھ میں سے 5 ہزار پنشنرز کےکوائف کو غلط کہا، آڈٹ حکام نےپنشن کے ڈیٹا پرڈیٹ آف برتھ کاچیک لگاکر یہ ڈیٹا حاصل کیا، یہ پنشنرز 1950 اور 1960 کی تاریخ پیدائش والے ہیں اور یہ پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرہ سے پہلے دور کے ہیں۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے، ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے ائیں گے ،ای او بی آئی میں کتنےاصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں،امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کےآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی، بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
  • جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا 
  • لاہور ہائیکورٹ بار نے ججوں کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ قرار دیدیا
  • کیا ایلون مسک 100 بچوں کے باپ ہیں؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا
  • پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ مہنگی، نئی قیمت نے چکرا دیا
  • بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
  •   کمپنی ٹیشن کمیشن کا آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ
  • اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق
  • وناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل خارج، ملی بھگت سے قیمتیں بڑھانے کا انکشاف کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار
  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا