اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خزانہ کو تحریری طور پر تجویز پیش کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے کیونکہ بجٹ تجاویز میں مختص کی گئی رقم ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے فروغ کے لئے بہت کم ہے۔ سینٹ سیکرٹیریٹ کے ذریعے قائمہ کمیٹی امور خزانہ کو باضاطہ طور پر بھیجی گئی اپنی تجویز میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات جاریہ (Recurrence Grant) اور ترقیاتی (Development) بجٹ میں مسلسل کمی آ رہی ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری یونیورسٹیوں، انسٹیٹیوٹس اور تحقیقی اداروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات جاریہ کے لیے تقریباً وہی رقم رکھی گئی ہے جو گزشتہ 6 سال سے چلی آ رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کے اخراجات جاریہ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 125 ارب روپے مانگے تھے جبکہ اسے صرف 66 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں جو تقریباً وہی ہیں جو 2017-18 کے بجٹ میں دیئے گئے تھے۔
سینٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے کہا کہ سال 2023-24 کے بجٹ میں کمیشن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے تقریباً 70 ارب روپے اور گزشتہ سال کے بجٹ میں 66 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ حیران کن طور پر آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کے لیے یہ رقم کم کر کے 39 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ سینٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ خطے کے دیگر ممالک بشمول بھارت، مالدیپ اور بھوٹان اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان سے کئی گنا زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔ سینٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ بجٹ تجاویز میں ترمیم کر کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات جاریہ کے لیے کم از کم 80 ارب روپے مختص کئے جائیں۔ اسی طرح ترقیاتی بجٹ بھی 39 ارب روپے سے بڑھا کر 80 ارب روپے کر دیا جائے تاکہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیاری، تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے ایسی نوجوان نسل پیدا کی جائے جو عالمی معیارکا مقابلہ کر سکے۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خزانہ چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں بجٹ کے بارے میں سینیٹرز کی تجاویز پر غور کرنے کیلئے مسلسل اجلاس کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ وہ جمعرات 19 جون تک اپنی حتمی سفارشات ایوان میں پیش کر دے گی۔ ایوان کی منظوری کے بعد یہ سفارشات قومی اسمبلی کو بھیج دی جائیں گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن قائمہ کمیٹی برائے کے اخراجات جاریہ کے بجٹ میں کمیشن کے ارب روپے سال کے رہی ہے

پڑھیں:

 پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ

سٹی42:  پیکٹا (پنجاب ایجوکیشنل کارٹون اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی) میں مالی انتظامات بہتر بنانے کیلئے اہم پیش رفت، سی ای او اور ایم ڈیز کے مالی اختیارات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پیکٹا کے مالی اختیارات کی حد 1 ملین روپے سے بڑھا کر 10 ملین روپے کرنے جبکہ ایم ڈیز پیکٹا کے اختیارات 5 ملین روپے تک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے ان افسران کے مالی اختیارات میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،جبکہ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

ذرائع کے مطابق، مالی اختیارات میں اضافے سے ادارے کو درپیش مالی رکاوٹیں دور ہوں گی۔پیکٹا پر اپریل سے اب تک 25 لاکھ روپے کے بجلی کے بل واجب الادا تھے۔لینڈ لائن ٹیلی فون کا بل 52 ہزار روپے جبکہ انٹرنیٹ کنکشن کے مد میں بھی ہزاروں روپے کے واجبات باقی تھے۔اختیارات میں اضافے کے فوراً بعد ایم ڈی آپریشن نے تمام زیر التوا بلز کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی اور دیگر سروسز کی بندش کا خدشہ ختم ہوگا بلکہ پیکٹا کے اندرونی نظام میں رفتار، شفافیت اور خودمختاری بھی بڑھے گی۔

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
  •  پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ
  • نواز شریف کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
  • ہماری موثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی
  • ہماری مؤثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی
  • جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
  • مودی کی لوک سبھا میں تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے، عرفان صدیقی
  • مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
  • قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب
  • ہیومن رائٹس کمیشن کا تنخواہ دار طبقے کیلئے کم از کم اجرت 75ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ