سعودی عرب: قدیم سکے فروخت کرنے کی کوشش کرنے والا مقامی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔ ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔ قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرپول ایف آئی اے پاکستان عراق