اسرائیل-ایران تنازعہ چوتھے روز میں داخل، ہلاکتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایرانی حملے سے تل ابیب میں امریکی سفارتی مشن کو معمولی نقصان ایران کا یورپی طاقتوں سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ ایرانی حملے سے تل ابیب میں امریکی سفارتی مشن کو معمولی نقصان ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری کی تیاری کر رہا ہے، وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج پیر 16 جون کے روز کہا کہ ایرانی پارلیمان جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبرداری کے لیے ایک بل تیار کر رہی ہے۔
تاہم ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ تہران بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کے عمل کی مخالفت پر قائم ہے۔ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے شہری چکائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کی جانب سے اتوار کی رات کیے گئے میزائل حملوں کے بعد تہران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
(جاری ہے)
ان ایرانی حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کاٹز نے ایرانی قیادت کو ’’شیخیاں بگھارنے والے آمر‘‘ اور ’’بزدل قاتل‘‘ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ایران نے جان بوجھ کر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا، ’’تہران کے رہائشی اس کی قیمت چکائیں گےاور بہت جلد۔‘‘ایران کا یورپی طاقتوں سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ
ایران نے پیر کے روز برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر مہلک اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ’’جرمنی، فرانس اور انگلینڈ کو صیہونی حکومت کے جرائم خصوصاً نطنز کے جوہری مرکز پر حملوں کی واضح مذمت کرنا چاہیے تھی۔
‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یورپی طاقتوں کو ’’جارحیت رکوانے‘‘ اور اسرائیل کو ’’ذمہ دار ٹھہرانے‘‘ پر توجہ دینا چاہیے۔
ایرانی حملے سے تل ابیب میں امریکی سفارتی مشن کو معمولی نقصان
تل ابیب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ایک میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی سفارتخانے کی تل ابیب میں شاخ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ہکابی نے کہا کہ حملے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تل ابیب میں امریکی کو معمولی نقصان
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔