کراچی:
مقامی صرافہ بازاروں میں سونےکی قیمت میں2 ہزار 245روپے کی کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ59 ہزار 55روپے پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا 1925 روپے سستا ہوا اور قیمت کم ہوکر 3 لاکھ7ہزار831 روپے کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں20 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3378 ڈالر پر آگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔