2025-08-05@13:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 762
«کراچی کا دنیا میں رینک»:
کراچی: 3روزکے دوران شہرمیں ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران شہرمیں ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ مطلع زیادہ ترمرطوب اورابرآلود رہ سکتا ہے،شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31تا33ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق3روزکے دوران سمندری...
کراچی: دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنی تیاریوں کے آغاز کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئی۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن کرکٹرز مشقوں کا اغاز کریں گی، وہ جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور...
کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جب تک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے ’صاحب‘ سے ’بھائی‘ نہیں بنتے، کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ایکسپو سینٹر میں جاری ’مائی کراچی فیسٹیول‘ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی حالیہ سیاسی شناخت پر طنزیہ انداز میں...
کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس...
ملزم کے مطابق مقتول وکیل شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ملزم نے کہا کہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود...
شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف...
اسکرین گریب دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران...
کراچی: شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں...
ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ...
گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ...
سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ...
سربراہ فنانس بن گئے،چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کا عہدہ بھی ہے،نجی ٹی وی واٹرکارپوریشن کے مالی امور شدید متاثر،میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔نجی...
کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔عارف کا کہنا ہے کہ احتشام میرے بیٹے ساجد کا دوست تھا اور گوجرانوالہ سے ہی ساتھ نکلا تھا، بیٹا 14 جولائی کو گھر سے نکلا جس کے بعد...
کراچی: شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسدسد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ طو پرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل، شیراز اوریاسر شامل...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس...
وزیراعظم شہباز شریف جلد گرین لائن بس فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی توسیع کی منظوری اس بجٹ میں دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم شہباز شریف...
کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
سٹی 42 : پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پاک بحریہ...
اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلہ کی مدد سےگردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی صبحان مسجد سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے۔...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس(KS&EW) میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پی این...
سندھ حکومت نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کی جا رہی تھی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آغا عامر نے سرکاری کلٹس کار...
— فائل فوٹو شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاریمحکمہ...
اسلام آباد: پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ اور پائیدار سمندری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلیو اکانومی منصوبوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی،...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے...
کراچی: حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار...
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس...
کراچی: ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان...
سعودی عرب کی ایئرلائن Flyadeal نے پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان کر دیا ہے، جو اگست کے آخر میں فعال ہو جائیں گے۔ یہ اعلان Flyadeal کی پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے۔ 24 سے 26 اگست کے درمیان شروع ہونے والی ان پروازوں کے تحت: ریاض...
—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی اشیا لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔ چور کھڑکی توڑ...