کسٹمز میں فیس لیس اسسٹمنٹ سسٹم سے قومی آمدنی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کسٹمز میں متعارف کروایا گیا فیس لیس اسسمنٹ سسٹم آمدنی کے حجم میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔
چیف کلکٹر جمیل ناصر نے بتایا کہ اپریزمنٹ ساؤتھ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کنسائمنٹس کی کلئیرنس کا دورانیہ کم ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فروری میں اپریزمنٹ کلکٹریٹس نے 292 ارب 50کروڑ روپے کا مجموعی ریونیو حاصل کیا۔
جمیل ناصر کا کہنا تھا کہ فروری میں 52فیصد اضافے سے 55ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 11700 روپے کمی کے بعد 352000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 10031 روپے کمی کے بعد 301783 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276644 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 116 ڈالر کمی کے بعد 3338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت فی تولہ سونا