امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
خبرایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔
رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔
خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
— فائل فوٹومیرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے، حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔
ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔
حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔