غزہ؛ بھوک سے نڈھال بے گھر فلسطینیوں کا رمضان کا والہانہ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسرائیلی بمباری جاری فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں رمضان کی آمد پر چراغاں کیا اور سجاوٹ کی۔
غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مقدس جنگ بندی کے دوران آیا ہے تاہم اب بھی کہیں کہیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج سنائی دیتی ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر غزہ کی تعمیر نو کے لیے پُر امید ہیں لیکن لیکن اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر طرف بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں نے رمضان کا استقبال اس حال میں کیا کہ ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور تن کو ڈھانپنے کے لیے مناسب لباس تک نہ نہیں ہے۔
اس کے باوجود فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں دیے جلائے، چراغاں کیا اور سجاوٹ کرکے اس نعمت خداوندی کا شکر ادا کیا۔
غزہ کے ایک ایک فلسطینی شادماں ہے۔ اس سال جنگ بندی معاہدے کے تحت کئی فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر اپنے گھروں میں سحر و افطار کریں گے۔
ایک فلسطینی بچے نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان پچھلے رمضانوں سے یکسر مختلف ہے۔ ہم اپنے گھروں میں نہیں بلکہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور سحر و افطار کے لیے راشن نہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب ہے جب کہ ایک لاکھ 11 ہزار زخمی ہیں۔ جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا پہنچ گئے:کوالالمپور میں پرتپاک استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف کو شاہی پروٹوکول میں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔ جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم پاکستان ملائشین ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے خیر مقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل ہیں۔
شاہی پروٹوکول میں قیام گاہ پہنچنے پر ملائیشین ہم منصب نے شہباز شریف کو ملائیشیا میں خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ملائیشیا آکر بے حد خوشی ہوئی،دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
دونوں وزراء اعظم کی ون آن ون اور پھر وفود کی سطح ملاقات ہو گی۔ تجارت، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے سے متعلق بات کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔