”احساس رمضان“ نشریات کا ”جیو ٹی وی“ پر آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ”جیو ٹی وی“ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ناظرین کیلئے ”احساس رمضان“ نشریات کا اہتمام کیا ہے۔
ماہِ رمضان کی آمد سے جہاں سج رہے ہیں برکتوں کے کون و مکاں وہیں شائقین کی منتظر نگاہوں کیلئے جیو ٹیلی ویژن لا رہا ہے سحر اور افطار کے خصوصی پروگرام جس میں تاریخ کی تمثیل بھی ہے اور صبر کے امتحان بھی، سبق آموز سیریز بھی ہے اور لذت بھرے پکوان بھی۔
ناظرین کو بھرپور اور معیاری انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کے عزم کے ساتھ جیو ٹیلی ویژن نے اس بار بھی ”احساس رمضان“ کی خصوصی نشریات تشکیل دی ہیں۔
اُم عائشہ کے سیزن 2 میں صبر کیسے ہوگا؟ قسمت پر مہربان، تاریخ کا دھارا بدلتا نظر آئے گا کرولوس عثمان میں، سزا اور جزا کے تصور کو اُجاگر کرتی نظر آئے گی سبق آموز کہانیوں کی مقبول عام سیریز مکافات کا سیزن 7۔
ہر سحر میں لذت کے ساتھ ہوں گے غذائیت بھرے پکوان اور ہر افطار میں چٹخاروں سے ہوگا اہتمام۔ اس کے ساتھ ساتھ چلبلے پن سے مسکراہٹیں بکھیرنے آرہا ہے ایک ایسا کردار جس میں حالات ہیں کٹھن اور عرشی کا رستہ ہے دشوار۔ڈاکٹر سہام کا ساتھ کیسے زندگی کو بنائے گا گلزار؟۔
یہ سب کچھ ناظرین ڈرامہ سیریل ”آس پاس“ میں یکم رمضان سے روزانہ شب 9 بجے ملاحظہ کریں گے۔ ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
‘کوآبلیشن’ کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔
میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
Post Views: 7