بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ سابق کرکٹر کا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انڈین ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہیں تو انہیں کہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلیں، ثابت ہوجائے گا؟۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی انڈین ٹیم کے پاس اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے
ثقلین مشتاق نے اعتراف کیا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن یہ ایسی چیز نہیں جہیں درست نہ کیا جاسکے، اگر ہم اپنی تیاری صحیح انداز میں کریں تو آج بھی بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو شکست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم، بورڈ اور انتظامیہ میں کئی سابق کرکٹرز کی انٹری ہوئی ہے لیکن قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
واضح رہے کہ ہوم گراؤنڈ پر 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنیوالے پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں بدترین شکستوں کے بعد باہر ہوگئی تھی جبکہ بنگلادیش کیخلاف آخری لیگ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرت کی، اجلاس میں گزشتہ 48 گھنٹے کے معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ہم بھی پھر شملہ معاہدے کو معطل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے۔ پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو دنیا اور پاکستان سے شئیر کریں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیر ملکی آئے ہیں جن کے پاس اسلحہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ان لوگوں کو سری نگر میں رکھا ہوا ہے۔ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پہلگام واقعہ پر وزرات خارجہ نے کل ایک بیان جاری کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہر بھارتی ایکشن کا جواب دیا ہے، واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے فوری بند کیا جارہا ہے۔ واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جارہا ہے۔ بھارت کی تجارت کسی تیسرے ملک کے حوالے سے بھی معطل کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ڈیفنس سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن عملے کی تعداد کو بھی 30 کیا جارہا ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی فضائی حدود بھارتی جہازوں کےلیے بند کی جا رہی ہے، پاکستان نے بھارت کےلیے فضائی راستے کے استعمال کو معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔