خضدار: گاڑی پر فائرنگ سے جے یو آئی بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقتولین میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گاڑی پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، واقعےمیں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار خاتون پل سے گر کر جاں بحق
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہ قائد میں بورڈ آفس پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سوار خاتون جاں بحق، جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کی جانب نیچے اترنے والے ٹریک پر پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون پل سے نیچے جا گری اور جاں بحق ہو گئی۔ زخمی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔