پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کی ساری تدبیریں الٹی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پشاور:
رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے حکومت کی تمام تبدیریں الٹی ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہر میں گوشت، قیمے، دودھ، سبزی، فروٹ من پسند نرخوں پر فروخت کیے۔
ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
محکمہ خوراک کی جانب سے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا، حکومتی ہدایات پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت، قیمے، دودھ، دہی، دالوں، سبزی اور پھلوں کے نرخ بھی جاری کیے گئے ہیں لیکن مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں حکومت کی تمام تدبیریں الٹی ہوگئی ہیں۔
شہر میں گوشت 12سو روپے، قیمہ 1250 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دودھ 240، دہی 250 روپے فی کلو نرخ میں فروخت کیا جارہا ہے، پھل اور سبزی بھی دکاندار من پسند نرخوں پر فروخت کررہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے روزانہ صبح سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان میں مصنوعی گرانفروشی کی روک تھام کے لیے بولی کے عمل کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کے لیے بازاروں میں چیکنگ بھی تیز کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے حکومت کی کے لیے
پڑھیں:
اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ اکتوبر 2025ءمیں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔
دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔ مرغی کی قیمت شہری علاقوں میں 21.52 فیصد اور دیہی علاقوں میں 21.42 فیصد کم ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔