محبوب حسین چغتائی ایم یوجے (ورکر ) کے صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری نامزد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
میڈیا ورکرز گروپ کے سربراہ محبوب حسین چغتائی صدر، جی آر گرمانی سنئیرنائب صدر، رانا محمد عمران، شازیہ بھٹی نائب صدور کے عہدوں پر نامزد ہوئے۔ محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری، نیلم مقبول جوائنٹ سیکرٹری اور زمان نقوی جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)کی مرکزی صدرڈاکٹرسعدیہ کمال اورمرکزی جنرل سیکرٹری شاہدعلی نے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے یونٹ کو متحرک کرتے ہوئے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران برائے 2025-26 کو نامزد کردیا، جس میں ملتان میڈیا ورکرز گروپ کے سربراہ محبوب حسین چغتائی صدر نامزد ہوگئے، جبکہ جی آر گرمانی سنئیرنائب صدر، رانا محمد عمران، شازیہ بھٹی نائب صدور کے عہدوں پر نامزد ہوئے۔ محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری، نیلم مقبول جوائنٹ سیکرٹری اور زمان نقوی جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہوئے۔ تنظیم کے مالی امور کی ذمہ داری سرفراز علی کو فنانس سیکرٹری کے طور پر سونپی گئی، جبکہ نیاز گل کو سیکرٹری اطلاعات اور ایڈووکیٹ جاوید اقبال تھہیم کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاض حسین بیگ کو چیئرمین ایگزیکٹو کونسل منتخب کیا گیا، جبکہ گورننگ باڈی میں محسن خلجی، سلیم بھٹی، ملک منیر، سعید خان، سبحان قریشی، محسن محبوب چغتائی، دلزیب آکاش، ارشد علی، جعفر حسین، زرناز گل، شیخ شاہد اقبال، احمد حسن شاہ اور اسفند محبوب چغتائی شامل ہیں۔ اس تاریخی کامیابی پر صحافی برادری نے ملتان میڈیا ورکرز گروپ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کریگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوائنٹ سیکرٹری جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے
پڑھیں:
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی معروف جامعہ، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ ) نے 2026 کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو سالانہ $30,000 امریکی ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) مالی معاونت کے علاوہ رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے کھلی ہے، اور پاکستانی طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کریں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2025 ہے۔ درخواست کیلئے ویب سائٹscholarshipregion.com/king-abdullah پر رجوع کریں۔