وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مزید اہم فیصلوں کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے) وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد مزید اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں ایک سے زیادہ قلمدان رکھنے والے وزراء سے اضافی وزارتیں واپس لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں شامل نئے وزراء کو بھی مختلف وزارتوں کے قلمدان دیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں توسیع کے باوجود نئے وزراء کے قلمدانوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، اس وقت 39 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سے صرف 18 وفاقی وزراء کے پاس قلمدان موجود ہیں، جبکہ کئی اہم وزارتوں کو اضافی قلمدانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی اہم وزارتوں کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، جن میں وزارت آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، ریلویز، نیشنل سیکیورٹی، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، انٹیلی جنس بیورو اور ایس آئی ایف سی ڈویژن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے توانائی کی وزارت کے لیے الگ الگ وزراء تعینات کیے ہیں، جن میں اویس لغاری کو پاور اور مصدق ملک کو پیٹرولیم ڈویژن کا وزیر بنایا گیا ہے۔ مصدق ملک اس وقت وزارت آبی وسائل کا اضافی قلمدان بھی سنبھال رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے کئی وزراء اس وقت ایک سے زائد وزارتوں کے قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس دفاعی پیداوار، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کے پاس نیشنل فوڈ سیکیورٹی، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے پاس انسانی حقوق اور پارلیمانی امور کے اضافی قلمدان موجود ہیں۔
اسی طرح، وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کو مذہبی امور، وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات، جبکہ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کی وزارت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ریونیو، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو تعلیم و تربیت کی وزارت کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
تاہم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر تجارت جام کمال، وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر شیخ، وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ، وزیر پاور اویس لغاری اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کو اضافی قلمدان نہیں دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق، اس وقت وفاقی کابینہ میں وزراء، وزراء مملکت، مشیران اور معاونین خصوصی کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 30 وفاقی وزراء، 9 وزراء مملکت، 4 مشیر اور 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور اضافی قلمدانوں کی واپسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اضافی قلمدان کابینہ میں کے قلمدان کے پاس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔