اسلام آباد میں تارکین وطن کے لیے مائیگریشن مینجمنٹ منصوبے کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
تارکین وطن پاکستانیوں کو واپسی پر معاشرے میں بہتر انضمام کے لیے یورپی یونین اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے ایک مائیگریشن مینجمنٹ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح اسلام آباد میں کیا گیا۔
سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود، یورپی یونین کے پاکستان میں ناظم الامور فلپ اولیور گروس اور آئی سی ایم پی ڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس سدیف ڈیٔرنگ نے منصوبے کا افتتاح کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔