ایک سالہ کارکردگی؛ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے حکومت سے کئی اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔
دریں اثنا وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔