مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے مریم نواز آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر فری سولر پینلاسکیم کے تحت نادار صارفین کو مفت سولر سسٹم ملے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعلی مریم نوازشریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔
منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔
صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سولر پینل صارفین کو
پڑھیں:
رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جون 2026 میں بجلی صارفین کو 20 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگرچہ 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود مجموعی طور پر صارفین کو بجلی سستی فراہم کی جا رہی ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق جون 2026 میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کی سطح پر ہی برقرار رہیں گے۔
حکومتی مؤقف کے مطابق اس فیصلے سے صارفین پر کسی بڑے اضافی بوجھ کو منتقل نہیں ہونے دیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے صارفین کو 38 ارب روپے کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچایا ہے جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 ارب روپے کا ریلیف براہِ راست صارفین کے حق میں منتقل کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی اقدامات کے نتیجے میں بجلی نرخوں میں بڑا اضافہ ٹل گیا ہے اور صارفین کو وقتی طور پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری