عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہوسکی: فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانئ پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان جماعتوں نے کہا ملک کو آگے بڑھانے کے لیے شفاف الیکشن واحد راستہ ہے، جب بات چیت شروع ہوئی تو بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندیاں لگا دی گئیں۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ملاقاتوں پر پابندیاں اس لیے لگائیں تاکہ اپوزیشن اتحاد کو روکا جائے، حکومت بے چین اور گھبرائی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری بانئ پی ٹی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔