لاہور:

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادات میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اسی مناسبت سے ملک بھر میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

دکانداروں کے مطابق اس بابرکت مہینے میں ان اشیا کی فروخت میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 15 سے 20 فیصد تک بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 

لاہور کی مارکیٹوں میں ان دنوں مختلف اقسام کی ٹوپیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث کئی ممالک سے خام مال منگوا کر مقامی سطح پر ٹوپیاں اور تسبیح تیار کی جا رہی ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکی اور چین سے خام مال درآمد کیا جا رہا ہے۔  

مسجد شہدا کے قریب کئی سالوں سے ٹوپیاں، تسبیح اور جائے نماز فروخت کرنے والے ایک دکاندار سعید الرحمان کے مطابق بنگلہ دیشی ٹوپیاں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں، جو پٹ سن سے تیار کی جاتی ہیں۔ ان ٹوپیوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نرم ہوتی ہیں اور دھونے کے بعد خراب نہیں ہوتیں، تاہم دیگر ٹوپیوں کے مقابلے میں ان کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔

تسبیح کے دانے زیادہ تر چین سے درآمد کیے جاتے ہیں، جہاں کرسٹل، پتھر، پلاسٹک اور مونگ دانے جیسی مختلف اقسام دستیاب ہوتی ہیں۔ ان مواد سے منفرد اور خوبصورت تسبیحیں تیار کی جاتی ہیں۔ چینی تسبیح کی قیمت 10 روپے سے 5000 روپے تک ہے، جبکہ ٹوپیوں کی قیمت 50 روپے سے 1500 روپے کے درمیان ہے۔ ترکی سے درآمد ہونے والی مخصوص سرخ ٹوپی اس سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔ اسی طرح کچھ تسبیحیں قیمتی پتھروں یا اونٹ کی ہڈی سے بھی تیار کی جاتی ہیں، جن کی قیمت ہزاروں روپے تک پہنچ جاتی ہے۔  

رمضان کے بابرکت مہینے میں لوگ زیادہ سے زیادہ عبادت کی طرف مائل ہوتے ہیں، جس کے باعث یہ اشیا زیادہ خریدی جاتی ہیں۔ کئی لوگ ان چیزوں کو تحفے کے طور پر بھی خریدتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ان اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

ٹوپی اور تسبیح خریدنے آئے ایک نوجوان عبدالرحمان نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے بھی ٹوپیاں موجود ہیں، مگر وہ اس مقدس مہینے میں اپنے والد اور بھائی کے لیے بھی نئی ٹوپیاں خرید رہے ہیں۔ اسی طرح ایک بزرگ شہری، میاں شاہنواز، نے بتایا کہ وہ مسجد میں آنے والے نمازیوں کو تسبیح اور ٹوپیاں ہدیہ کرنے کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔  

علمائے کرام کے مطابق اللہ کے ناموں کا ورد کرنا اور تسبیح پڑھنا ایک قدیم اسلامی روایت ہے۔ عام طور پر مسلمان پتھر، مونگے یا موتیوں سے بنی تسبیح استعمال کرتے ہیں، لیکن جدید دور میں ڈیجیٹل تسبیح کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔ نوجوان نسل خاص طور پر ڈیجیٹل تسبیح کو زیادہ پسند کرتی ہے، جبکہ بزرگ نمازی اب بھی روایتی دانوں والی تسبیح کو ترجیح دیتے ہیں۔  

رمضان المبارک میں عبادت اور ذکر و اذکار کی یہ روایت صدیوں پرانی ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جاتی ہیں تیار کی کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ، دس گرام سونا 1115 روپے اور ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 13ڈالر بڑھ کر4015 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یکم نومبر کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تھا۔ اس روز عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4002 ڈالر فی اونس تک گر گیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گیا تھا۔

دس گرام سونا 1372 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے اور ایک تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد 5127 روپے ہو گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ