فری سولر پینل سکیم کے حوالے سےعوام کیلئے اہم خبرآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پنجاب میں فری سولر پین سکیم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹرپنجاب فری سولر پینل سکیم کا باضابطہ افتتاح کیا، مریم نواز کی جانب سے مختلف نمبرز بتانے پر سولر پینل سکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔
سیکرٹری انرجی نے اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب مفت سولر پینل سکیم سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب مفت سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹمز لگائے جائیں گے، صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مفت سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اپلائی کیا، مفت سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.
سیکرٹری انرجی کے مطابق 100یونٹ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت میں فراہم کیا جائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے تصدیق کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، مفت سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔
فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فری سولر پینل سکیم مفت سولر پینل سکیم کرنے والے مریم نواز سولر سسٹم جائے گا سکیم کا کے لئے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
26 نومبر احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کا معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی سے منسوخ ہوئی تھیں، ملزمان کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ملزمان کو تحویل میں لیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی، پراسیکوٹر جنرل سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
7 مقدمات اٹک اور ایک راولپنڈی کا ہے، ملزمان پر ریاست پولیس سے مزاحمت اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔