جی بی حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے اور جمعہ کے روز 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک دفتری اوقات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں رمضان المبارک کیلئے جاری نئے شیڈول کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے اور جمعہ کے روز 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک دفتری اوقات ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفتری اوقات سے دوپہر
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔