سرفراز بگٹی کی قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا ہے کہ قلات کے علاقے مغل زئی میں خودکش دھماکا اُس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل
عثمان خادم کمبوہ: عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے،میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔