ہاتھوں پر مہندی
لبنیٰ اسلام، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں بہت خوبصورت مہندی لگی ہے اور جب میں دھوتی ہوں تو سارے اس کا رنگ دیکھ کر بہت تعریف کرتے ہیں ۔ میں خود بھی اپنے ہاتھ دیکھ کر حیران ہوں کہ اتنے پیارے لگ رہے ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
بیل چارہ نہیں کھاتا
سہیل احمد، گجرات
خواب : میری خالہ نے خواب میں دیکھا کہ ہم ایک بیل خرید کر لائے ہیں اور ہم نے اس کو اپنے صحن میں باندھ دیا ہے ۔ ہم اس کو اپنے گیراج میں رکھتے ہیں ۔ تقریباً آس پاس کے سارے ہی رشتے دار اس کو دیکھنے آتے ہیں پھر میں اس کے آگے چارہ ڈالتی ہوں مگر وہ کھاتا نہیں ۔ اس کے بعد ہم اپنے محلے کے ڈاکٹر کو بلاتے ہیں تاکہ اسے دکھائیں۔ مگر وہ بیل وہاں سے پتہ نہیں کہاں چلا گیا۔ ہم سارا علاقہ دیکھتے ہیں مگر وہ کہیں نہیں ہوتا ۔ سارے محلے دار اور گھر کے لوگ تلاش کرتے ہیں مگر کہیں نہیں ملتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔
بازار میں خریداری کرنا
فرحین خان، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی عمرہ پہ جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں بازار شاپنگ کے لئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ امی سعودیہ میں مقیم رشتے داروں کے لئے بھی تحائف پیک کر رہی ہیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
بہن بھائیوں کے ساتھ باغیچے میں بیٹھنا
شگفتہ ریحان، میانوالی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے باغیچے میں ہوں اور وہاں میرے لئے بھیجے گئے مور بھی ہیں جو بہت خوبصورت ہیں ۔ میرے بہن بھائی بھی میرے ساتھ ہیں اور بہت خوش ہو رہے ہیں ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی زندگی میں کوئی خوشخبری آنے والی ہے ۔ رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
فوت شدہ نانا مٹھائی بانٹتے ہیں
محمد جمیل ، نارووال
خواب : میں نے دیکھا کہ میں نے اپنے دوست کے دینی مدرسے میں داخلہ لیا ہے جس پہ میرے نانا جان بہت خوش ہیں اور گاوں میں مٹھائی بانٹ رہے ہیں حالانکہ ان کا بہت سال پہلے انتقال ہو چکا ہے ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ، کاروبار میں وسعت ہو گی اور برکت بھی ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
مرحوم نانا سے ملاقات
زاہد بخاری، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے دادا جان جن کا بہت سال پہلے انتقال ہو چکا ہے میرے گھر ہیں اور مجھ سے بہت ناراض ہیں ۔ میرے ایک دوست کو شیطان کہہ کہہ کر پکار رہے ہیں ۔ میں ان کو بہت سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ وہ ایک اچھا آدمی ہے مگر وہ ناراض ہو کر چلے جاتے ہیں ۔ بس اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: یہ خواب اللہ نہ کرے کسی پریشانی کو ظاھر کرتا ہے ۔ کاروباری معاملات میں قناعت اور ایمانداری کا مظاہرہ کریں ۔ سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں ۔ ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کریں ۔
تحفے میں کوئلہ ملنا
یاسین ملک، سکھر
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے دفتر میں ایک بہت بڑا ڈبہ کسی کورئیر سے آیا ہے اور اس میں سوائے کوئلے کے کچھ نہیں ہے ۔ میں اپنے اسسٹنٹ کو بلا کر معلومات لینے کی کوشش کرتا ہوں مگر کچھ حاصل نہیں ہوتا اور بس پریشانی سے سارے کام چھوڑ کر میں اس کو ہی سوچتا رہتا ہوں ۔
تعبیر: یہ خواب مالی معاملات میں پریشانی کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر ضروری اخراجات یا اسراف اس کا سبب ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں بھی رقم بلاک ہونے کا احتمال ہے ۔ اس سے اللہ نہ کرے کہ قرض تک کی نوبت آ سکتی ہے ۔ آپ حلال روزی کا اہتمام کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ صدقہ خیرات بھی حسب توفیق کرتے رہا کریں ۔
آئینہ ٹوٹنا
شمیم اختر، منڈی بہاؤالدین
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں جانے کے لیے اپنے کمرے میں تیار ہو رہی ہوں اور وہاں موجود شیشے میں مجھے کچھ نظر نہیں آرہا، جانے کیسے وہ ٹوٹا اور کچھ اس طرح سے کہ جیسے گاڑی کی ونڈ سکرین پہ کسی چیز سے شیشہ بظاہر تو ٹوٹ جاتا ہے ، مگر جڑا بھی ہوتا ہے، میں بہت زیادہ پریشان ہو جاتی ہوں اور اپنے میاں کو بلاتی ہوں کہ دیکھیں کسی نے کس بے دردی سے میرا شیشہ توڑ دیا ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری آ جائے جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ محفل مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔
سانپ کاٹ لیتا ہے
خلیل جٹ، قصور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے صحن میں صفائی کر رہی ہوں ۔ وہاں جو کونے میں درخت ہے، اس کے نیچے فرش دھوتے ہوئے اچانک کوئی چیز میرے اوپر گرتی ہے ۔ جس سے میں ایک دم بہت خوفزدہ ہو جاتی ہوں ۔ دیکھتی ہوں تو وہ ایک پتلا سا کالا سانپ ہوتا ہے جو میری طرف لپکتا ہے ۔ میں تیزی سے جھاڑو اس کی طرف پھینکتی ہوں مگر وہ اس کو لگتا نہیں اور وہ تیزی سے میری طرف لپکتا ہے اور میری ٹانگ پہ اچھل کے کاٹ لیتا ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا جس سے آپ کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حفیظ یا اللہ کا ورد کیا کریں ۔ کوشش کریں کہ کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ صبح بعد از فجر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101 مرتبہ نصرمن اللہ و فتح قریب پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے ۔
کوئی مدد کیلئے نہیں آتا
خواجہ حسن، کوئٹہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جانے کس جگہ پر ہوں، جہاں پر بہت زیادہ کیچڑ ہے اور میں اس میں پنڈلیوں تک دھنسا ہوا ہوں ۔ زور لگانے کے باوجود پاوں نہیں نکال پاتا ، میں زور زور سے چلاتا بھی ہوں کہ شائد کوئی میری مدد کر دے مگر کوئی بھی آس پاس نہیں ہوتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔
جلد کی رنگت زرد ہونا
اظہر خان، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شیشے میں خود کو دیکھ رہا ہوں اور خود کو دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہو رہا ہوں کہ میرے منہ کو کیا ہوا ہے، اتنا زیادہ پیلا ہو رہا ہے جیسے میں نے ہلدی لگائی ہو یا بیماری کا شکار ہوں ۔ زردی زیادہ تر میرے گالوں پہ ہوتی ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اب میں دفتر کیسے جاوں گا ۔ میں غسل خانے میں جا کر منہ دھوتا ہوں کہ شائد اس سے اتر جائے میری پیلاھٹ میں مگر اس کے باوجود کوئی افاقہ نہیں ہوتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
کھانا بانٹنا
نمرہ باسط، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے لان میں ایک بہت وسیع دسترخوان بچھا ہے اور ہم سب لوگ مہمانوں کی خاطر مدارت کر رہے ہیں ۔ میرے دادا ابا بھی ساتھ ہیں اور ابو سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مزید لوگوں کو یہاں بلائیں گے تا کہ وہ بھی کھانا کھا سکیں ۔ اس کے بعد دیکھا کہ کھانے کے بہت سے ڈبے تیار ہیں جو میرا بھائی باہر بانٹ رہا ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ہر طرف پانی
حلیمہ ظفر، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی میں ڈوب رہی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کسی طرح باہر نکل آوں مگر ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوشش کے باوجود میں کوئی ایسی جگہ نہیں تلاش کر پا رہی کہ جس سے میں خود کو محفوظ رکھ سکوں۔ اس کے علاوہ ادھر کافی اندھیرا بھی ہوتا ہے۔ بس چاند کی روشنی میں، میں اردگرد کی جگہ کو دیکھ پا رہی ہوتی ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آسکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
زمین سے روپے اٹھانا
ساجدہ بتول، فیصل آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ پر گرے ہوئے نوٹ اٹھا رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کیسے ان کو چھپا کر رکھ لوں ۔ اس کے علاوہ میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اٹھا کر اپنے بیگ میں ڈالتی جاؤں ۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
باغیچے کے پودے مرجھا جانا
زلیخا خان، پشاور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے باغیچے میں سارے پودے مرجھا گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان میں لگے سبزیاں و پھول بھی گل گئے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور پانی کی تلاش میں پورے باغیچے کا چکر لگاتی ہوں جو کہ مجھے نہیں ملتا اور میں یہی سوچتی ہوں کہ اگر پانی دے دیا جائے تو شاید سب دوبارہ ھرے بھرے ہو جائیں مگر پانی کا پائپ مجھے کہیں نہیں ملتا اور میں بہت پریشانی کے عالم میں پودوں کو نکال نکال کے پھینکنا شروع کر دیتی ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
گلی میں آگ
اسماء قیصر، فیصل آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی گلی میں کھڑی ہوں جہاں ہر طرف دھواں پھیلا ہوا ہے اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ میں پریشانی میں جلدی سے اندر آ کر اپنے میاں کو جگاتی ہوں کہ باہر جا کر دیکھیں جانے کیا ہو گیا ہے کہ شائد کہیں آگ لگ گئی ہے۔ جو ہر دھواں ہے اور کہیں نکلنے کا راستہ نہیں نظر آ رھا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
پھلوں کا ٹوکرا
ہارون شیخ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کسی نے پھلوں کا ایک ٹوکرا بھیجا ہے اور میری امی مجھے کہتی ہیں کہ اس میں سے نکال کر باہر رکھ دو تا کہ خراب نہ ہوں ، اور ہم بعد میں کھا سکیں ، میں ان کو باہر نکالتا ہوں اور کچھ ایک پلیٹ میں ڈال لیتا ہوں۔ تا کہ کھا سکوں مگر وہ سب کے سب اس قدر بد ذائقہ اور کڑوے ہوتے ہیں کہ میں فوراً منہ سے نکال دیتا ہوں اور اپنی والدہ کو بھی بتاتا ہوں اور کچھ ان کو نکال کر کاٹ کر دیتا ہوں وہ سب بھی بہت ہی کڑوے ہوتے ہیں کہ فوراً منہ سے نکال کر تھوک دیتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا پ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی ا پ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ا پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی پریشانی یا غم کا سامنا کاروباری معاملات میں تو کچھ صدقہ و خیرات کا سامنا ہو سکتا ہے میں اضافہ ہو گا میں کوئی رکاوٹ ہر نماز کے بعد کاروبار میں پریشانی کا کی کوشش کر ا باد خواب بہت زیادہ نہیں ہوتا پریشان ہو خیرات بھی اس کے بعد کی تعبیر دیکھ کر ممکن ہو رہے ہیں میں بھی ہیں اور یہ خواب بھی بہت ہوں اور کو دیکھ نکال کر رہی ہوں اور کچھ ا ئے گی ہے اور ہوں کہ گھر کے مگر وہ ہیں کہ کے لئے
پڑھیں:
کرایہ
میں نے پانی دیا اور انھوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ پھیرا‘ ان کی آنکھوں میں پدرانہ شفقت تھی‘ وہ مجھے اس وقت پورے جنگل کے والد لگ رہے تھے‘ ایک ایسا والد جو شام کے وقت اپنے پورے کنبے کو دیکھتا ہے تو اس کی گردن فخر سے تن جاتی ہے۔
ان کے چہرے پر بھی تفاخر تھا‘ وہ تمکنت سے دائیں بائیں دیکھ رہے تھے اور میں ہاتھ میں بالٹی اٹھا کر انھیں تک رہا تھا‘ جنگل بہار کی پہلی بارش سے مہک رہا تھا‘ میں نے بالٹی نیچے رکھی اور ایک لمبی سانس لی‘ وہ مجھے سانس لیتے دیکھ کر خوش ہو گئے‘ میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا ’’زبردست‘ شاباش‘ جب بھی خوش ہو‘ جب بھی اداس ہو‘ ایک لمبی‘ جی بھر کر سانس لو اور اللہ کا شکر ادا کرو‘ یہ سانس اللہ کا سب سے بڑا انعام ہے‘ میں آج تمہیں دعا کی قبولیت کی دو گھڑیاں بتاتا ہوں‘ آپ جی بھر کر لمبی سانس کھینچو‘ اتنی لمبی کہ مزید سانس کی گنجائش نہ رہے‘ اس کے بعد سانس کو ہولڈ کرو اور سانس خارج کرنے سے پہلے دعا کرو‘ یہ دعا ضرور قبول ہو گی‘ آپ نے اکثر سنا ہو گا‘ انسان کو مظلوم اور بلی کی بددعا سے بچنا چاہیے‘ یہ بات درست ہے کیوںکہ مظلوم انسان اور بلی ہمیشہ ’’ہوکے‘‘ کے درمیان بددعا دیتے ہیں۔
یہ سانس کھینچتے ہیں اور بددعا دیتے ہیں‘ ہندو جوگی اکثر اپنے بالکوں سے کہتے ہیں‘ تم روتے ہوئے بچے اور بین کرتی عورت سے بچو‘ یہ ہمیشہ تیز تیز سانس کے درمیان بددعائیں دیتے ہیں اور یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور دوسرا جب بچہ پہلی چیخ مارتا ہے تو وہ دعا کی قبولیت کا لمحہ ہوتا ہے‘ ہم کیسے ہیں‘ ہم اچھے ہیں یا برے اس کا فیصلہ عموماً ہماری ماؤں کی وہ دعائیں کرتی ہیں جو اس وقت ان کے دل‘ ان کی زبان پر آتی ہیں‘ جب ہم دنیا میں آ کر پہلی چیخ مارتے ہیں‘ یہ ہماری زندگی کا حساس ترین وقت ہوتا ہے‘ ہماری ماں اس وقت ہمارے بارے میں جو سوچتی ہے‘ ہم زندگی میں وہ بن جاتے ہیں چناںچہ ماؤں کو زچگی کے دوران اپنے بچے کے بارے میں ہمیشہ اچھا سوچنا چاہیے اور منہ سے اچھے الفاظ نکالنے چاہییں‘ وہ رکے‘ لمبا سانس لیا‘ شکر الحمد للہ کہا اور آہستہ آواز میں بولے ’’میں جب بچہ تھا اور اپنے شیخ کی خدمت میں مصروف رہتا تھا تو میرے شیخ اکثر اوقات اپنے ان مریدوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال لیتے تھے۔
جہاں بچے کی امید ہوتی تھی‘ وہ عموماً زچگی کی راتوں میں ساری رات نوافل پڑھتے تھے‘ میں اکثر دیکھتا تھا‘ ہمیں جب زنان خانے سے نومولود کے چیخنے کی آواز آتی تھی تو میرے شیخ پر وجد طاری ہو جاتا تھا اور وہ زور زور سے فرماتے تھے‘ یا اللہ مجھے روحوں کا علم دے دے‘ یا اللہ مجھے روحوں کے علم سے نواز دے‘ وہ یہ دعا اس وقت تک کرتے رہتے تھے جب تک بچے کی چیخیں بند نہیں ہو جاتی تھیں‘ وہ اپنی مریدنیوں سے بھی فرماتے تھے‘ بیٹا تمہارے بچوں کا مقدر تمہاری زبان پر لکھا ہے‘ تم جب انھیں جنم دیتی ہو تو اس وقت تم ان کے لیے جو مانگتی ہو‘ اللہ وہ ان کے نصیب میں لکھ دیتا ہے‘ ‘ وہ سانس لینے کے لیے رکے اور پھر فرمایا ’’آپ نے اکثر بزرگوں سے سنا ہو گا۔
انسان اللہ تعالیٰ سے رو کر جو کچھ مانگتا ہے اللہ اسے دے دیتا ہے‘ یہ بات درست ہے‘ اللہ تعالیٰ واقعی روتے ہوئے انسان کی دعا سنتا ہے لیکن ہم نے کبھی اس کی وجہ تلاش کی؟ نہیں تلاش کی‘ اس کی وجہ بہت سیدھی سادی ہے‘ ہم انسان روتے وقت تیز تیز سانس لیتے ہیں‘ ان سانسوں کے درمیان ہمیں ’’ہوکا‘‘ لگ جاتا ہے اور اس ’’ہوکے‘‘ کے درمیان بولے ہوئے لفظ دعا یا بددعا بن جاتے ہیں‘‘ وہ رکے اور پھر بولے ’’ میرا مشورہ ہے‘ دن میں کم از کم دس پندرہ مرتبہ پیٹ بھر کر سانس لیا کرو اور اس دوران توبہ اور شکر ادا کیا کرو‘ یہ دونوں افضل ترین عبادتیں بھی ہیں اور شان دار دعائیں بھی‘‘ وہ رکے‘ لمبی سانس لی اور آگے چل پڑے۔
ہماری اگلی منزل پانی کی چھوٹی سی نالی تھی‘ وہ نالی کے کنارے بیٹھے‘تھیلے سے کھرپہ نکالا اور نالی کو بڑا کرنے لگے‘ میں بھی ان کے ساتھ لگ گیا‘ ہم نالی کو پانی کے بہاؤ کے رخ کھلا کرتے رہے‘ نالی چیڑھ کے درختوں کے قریب پہنچ کر ختم ہو گئی‘ وہ وہاں رکے‘ کولہوں پر ہاتھ رکھ کر اٹھے اور دائیں بائیں دیکھنے لگے‘ چیڑھ کے بڑے درخت کے قریب سے پانی کی ایک چھوٹی سی خشک لکیر جھاڑیوں کی طرف جا رہی تھی‘ وہ اس لکیر پر چلنے لگے‘ لکیر جھاڑیوں کے قریب پہنچ کر رک گئی‘ وہ نیچے بیٹھے‘ کھرپے سے جنگلی گھاس کو دائیں بائیں کیا اور قہقہہ لگا کر بولے ’’اوئے تم یہاں چھپے بیٹھے ہو‘‘ میں نے نیچے جھک کر دیکھا‘ وہاں ایک چھوٹا سا پودا تھا‘ وہ مسکرا کر بولے ’’جنگلوں میں چیڑھوں کو پانی کی ضرورت نہیں ہوا کرتی‘ پانی کی یہ نالیاں ان ننھے اور کمزور پودوں کے لیے بنتی ہیں۔
میں نے نالی کو چیڑھوں پر ختم ہوتے دیکھا تو مجھے محسوس ہوا‘ پانی کا یہ عمل صرف یہاں ختم نہیں ہو سکتا‘ کوئی اور بھی ہے جسے بہار کے اس موسم میں پانی کی ضرورت ہے اور ہم نے اس بے چارے کو تلاش کر لیا‘ آؤ ہم اب اس کے مقدر کے پانی کا بندوبست کرتے ہیں‘‘ وہ اس کے بعد اٹھے اور کھرپے سے پانی کی خشک لکیر گہری کرنے لگے‘ میں بھی ان کے ساتھ لگ گیا‘ ہمیں اس کام میں بیس منٹ لگ گئے‘ ہم اٹھے تو گھاس میں دبے اس پودے کے لیے پانی کی باقاعدہ نالی بن چکی تھی‘ ہم نے اپنے تھیلے اٹھائے اور واپسی کا سفر شروع کر دیا‘ میں نے راستے میں ان سے پوچھا ’’ہم پچھلے پندرہ دنوں سے یہ مشقت کر رہے ہیں۔
ہم نے دو کنوئیں صاف کیے‘ ہم مٹی نکالنے کے لیے خود کنوئیں میں اترے‘ ہم نے مارگلہ کے کرشنگ یونٹس کے خلاف درخواست بھی دی‘ ہم نے تین ملزموں کی ضمانت بھی دی‘ ہم نے ایک گاؤں میں پانی کی پائپ لائن بچھائی‘ ہم نے ایک اسکول میں استاد کا بندوبست کیا‘ ہم نے پندرہ دنوں میں چار سو پودے لگائے‘ یہ کام اچھے ہیں‘ یہ چیریٹی ہیں اور چیریٹی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے لیکن اس کا روحانیت کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ روح کا کھیل تو مختلف ہوتا ہے اوریہ چیریٹی ورک اس میں کسی جگہ ’’فٹ‘‘ نہیں ہوتا‘ وہ مسکرائے‘ رکے اور ایک چٹان پر بیٹھ گئے‘ ہمارے درمیان چند لمحے خاموشی رہی اور پھر وہ آہستہ آہستہ بولے ’’آپ فرض کرو‘ آپ کسی مکان میں کرایہ دار ہیں‘ آپ مکان کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں‘ آپ یہ بھی چاہتے ہیں‘ آپ ٹونٹی کھولیں تو پانی آ جائے‘ آپ چولہے کی ناب گھمائیں تو گیس آ جائے‘ آپ بٹن دبائیں تو بجلی آن ہو جائے اور آپ چٹکی گھمائیں تو پنکھا چلنے لگے اور آپ جب چاہیں آپ کو گرم پانی مل جائے اور جب خواہش کریں‘ آپ ٹھنڈا پانی لے لیں تو آپ کو کیا کرنا ہو گا؟‘‘ وہ خاموش ہو گئے۔
میں نے چند لمحے سوچا اور جواب دیا ’’مجھے ادائیگی کرنا پڑے گی‘‘ انھوں نے ہاں میں سر ہلایا اور بولے ’’بالکل درست‘ آپ کو پے کرنا پڑے گا‘ ہم دنیا کی تمام سہولتیں رینٹ پر لیتے ہیں‘ ہمیں بجلی‘ پانی اور گیس رینٹ پر ملتی ہیں‘ ہمارے پاس اگر گھر نہیں تو ہم یہ بھی رینٹ پر حاصل کرتے ہیں‘ ہمیں ان سب کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے‘ ہم جس دن یہ رینٹ ادا نہیں کرتے ہیں‘ ہمیں اس مہینے‘ اس دن یہ سہولتیں نہیں ملتیں‘ ہمیں اس زمین پر صرف ان سہولتوں کا رینٹ ادا نہیں کرنا پڑتا بلکہ ہم اپنی زندگی کا رینٹ بھی ادا کرتے ہیں‘ ہم اس زمین پر کرائے دار ہیں‘ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی رینٹ پر دی ہے‘ ہم اگر زندگی کی تمام نعمتوں کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں ان کا کرایہ ادا کرنا ہو گا‘ سورج ہماری زمین کی سب سے بڑی نعمت ہے‘ یہ نہ ہوتا تو زمین پر زندگی نہ ہوتی‘ آکسیجن دوسری بڑی نعمت ہے۔
پانی تیسری نعمت ہے‘ زمین پر بکھرا سبزہ‘ کروٹ کروٹ بدلتی زمین اور چرند پرند اور آبی مخلوقات چوتھی‘ پانچویں اور چھٹی نعمتیں ہیں اور ان سب سے بڑھ کر ہماری زندگی‘ یہ رب العزت کا سب سے بڑا تحفہ ہے‘ انسانی وجود 3800 نعمتوں کا مجموعہ ہے اور ان میں سے ہر نعمت اتنی ہی اہم ہے جتنی اہم ہماری بینائی‘ ہماری قوت سماعت اور ہماری چکھنے کی صلاحیت ہے‘ قدرت نے یہ تمام چیزیں‘ یہ ساری نعمتیں ہمیں کرائے پر دے رکھی ہیں‘ ہم اگر ان نعمتوں کا رینٹ ادا نہیں کریں گے تو کیا ہو گا؟ ہمیں ان نعمتوں کی سپلائی بند ہو جائے گی یا پھر ان کی راشننگ ہو جائے گی اور اگر یہ ہو جائے گا تو پھر ہمارا اطمینان قلب کم ہو جائے گا۔
وہ ذرا سا رک کر بولے ’’روحانیت اطمینان قلب کا نام ہے‘ یہ مضطرب دلوں میں بھڑکی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے اور یہ صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو اپنا رینٹ وقت پر ادا کرتے ہیں‘ جو قدرت کی دی نعمتوں کا کرایہ بروقت دیتے ہیں‘‘ میں نے بے چینی سے کروٹ بدلی اور عرض کیا ’’جناب یہ کرایہ کیا ہے؟‘‘ وہ مسکرائے اور فرمایا ’’زبان پر شکر اور ہاتھ سے فلاح‘‘ وہ ہنسے اور بولے ’’ہم کوشش کریں‘ ہم دوسروں کی دھوپ کے راستے میں کھڑی رکاوٹیں ہٹائیں‘ ہم آکسیجن میں اضافہ کریں‘ پانی کے راستے بنائیں اور اپنے ہاتھوں سے درخت لگا کر زندگی کے سر پر پیار کریں‘ یہ زندگی کا ہمارے ذمے کرایہ ہے‘ ہم جوں جوں یہ کرایہ ادا کرتے جائیں گے‘ ہمارے اطمینان قلب میں اضافہ ہو تا جائے گا اور یہ اطمینان قلب ہمیں روحانیت کے دروازے تک لے آئے گا‘‘۔
وہ اٹھے‘ لمبا سانس لیا‘ شکر ادا کیا اور فرمایا ’’چلو ہم اپنے ذمے کا رینٹ ادا کریں‘ زبان سے اللہ کا شکر ادا کریں اور ہاتھوں سے دوسروں کے راستے کی رکاوٹیں دورکریں‘‘ میں اٹھا اور ان کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔